پیپلزپارٹی نے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

Published On 18 February,2024 07:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی کو پیر کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی، پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، سندھ اسمبلی کی 84 نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تین آزاد ارکان بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔