کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن ہم سڑکیں بند نہیں کریں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ کل کچھ لوگوں نے بتا دیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ نہیں ڈکٹیٹر کے ساتھ ہیں، مارشل لاء کی جو بات کرتے ہیں سن کر دکھ ہوتا ہے، ٹھوس شواہد نہیں تو روڈ کیوں بند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسیت میں روحانیت کو نہیں لانا چاہئے، کل ایک جماعت کا روحانی اجتماع تھا، مین ہائی وے کو بند کر کے لوگوں کو تکلیف دی گئی، آپ آر اوز کے پاس کیوں نہیں گئے تیسرے دن یاد آیا کہ دھاندلی ہوئی، لیکن دھاندلی کے بھی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی عادتیں بگڑی ہوئی ہیں، ٹھیک ہونے میں ٹائم لگے گا، یہ وہ دور ہے جب کام کرو گے تو ووٹ ملیں گے۔