اسلام آباد: (دنیانیوز) پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کےمعاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی اور سینئر قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا،آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیراعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہو گا۔