لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے کر تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا۔
رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) February 17, 2024
بعدازاں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
— Salman Akram Raja (@SalmanAkramRaja) February 17, 2024
بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے رہا کر دیا گیا ہے۔