لاہور ہائیکورٹ: 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

Published On 20 February,2024 04:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد 2 سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، دونوں سیشن ججز کو بطور جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد اور بینکنگ کورٹ 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ، پولیس کوشیرافضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج ندیم طاہر سید کو بطور جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

سیشن جج عبہر گل خان کو بطور جج بینکنگ کورٹ نمبر 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے، دونوں جوڈیشل افسران کو 23 فروری تک چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔