پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے سپیکر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین خان گنڈا پور کا سپاہی ہوں، علی امین خیبر پختونخوا میں تمام مذاہب و مکاتب فکر کا سہارا بنے گا۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کی جائیں گی، وفاق سے صوبے کا حق لیا جائے گا، ضم اضلاع کے رہائشی ابھی بھی آزمائش سے گزر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور سے امید ہے کہ وہ چاروں صوبوں کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر مثال بنائیں گے، ملک بھر میں دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔