سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے

Published On 20 February,2024 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت، سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے، مجموعی تعداد 82 ہو گئی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مزید 32 قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرائے گئے ہیں، آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کرا دیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرا دیئے جائیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔