پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا نگران کابینہ کا آخری اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
کابینہ اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کریں گے، اجلاس ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی نگران کابینہ اجلاس میں آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چار ماہ کے بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو رہی ہے، اجلاس میں نگران وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔