لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس کل 23 فروری کو طلب کر لیا۔
اجلاس کل وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں ہو گا، یہ پنجاب کابینہ کا 42واں اجلاس ہو گا، اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاسوں میں متعدد بڑے بڑے فیصلے کئے گئے تھے۔