خیبرپختونخوا:نو منتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب 28 فروری کو ہونے کا امکان

Published On 22 February,2024 05:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، نامزد سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی عاقب اللہ نے کہا کہ پارٹی کی خواہش ہے کہ کچھ دن انتظار کیا جائے تاکہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوسکے۔

نامزد سپیکر عاقب اللہ نے مزید کہا کہ کابینہ ممبران کے ناموں کو بھی فائنل کردیا گیا ہے، کابینہ ممبران کے ناموں کو بانی پی ٹی آئی کو بھیج دیا ہے، حلف برداری کی تقریب ہوتے ہی عملی طور پر کام کا آغاز کریں گے، صوبے کے اہم معاملات کے لئے بھی ہوم ورک ابھی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری ہو یا کوئی اور معاملہ تیاری کی جاری ہے، پہلے نومنتخب ممبران اسمبلی حلف لیں گے اس کے بعد سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور پھر وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔