پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تو بہت پرانا مقدمہ ہے، علی امین گنڈاپور کہاں تھے؟
یہ بھی پڑھیں: ساڈا حق ایتھے رکھ ، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے: علی امین گنڈاپور
جس پر وکیل علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا، ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات میں ضمانت دی ہے۔
بعدازاں عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔