بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

Published On 19 February,2024 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی تحریک انصاف نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اہم معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فیض الرحمان کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔