سندھ اسمبلی: 60 ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بن گئے

Published On 24 February,2024 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 16 ویں سندھ اسمبلی میں جنرل و مخصوص نشستوں پر منتخب 60 ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بنے ہیں۔

جنرل نشستوں پر پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی رکن بننے والے 48 میں سے 46 ارکان قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن رہے ہیں، ایم کیو ایم کے عبدالوسیم قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کے محمد یوسف بلوچ سینیٹ کے رکن رہ چکے۔

قائم علی شاہ، نادرمگسی آٹھویں مرتبہ تاریخی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، پیپلزپارٹی کے87 میں سے 25 ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی پہنچے ہیں، قائم علی شاہ واحد سیاستدان ہیں جو بلدیاتی کونسل، قومی اسمبلی، سینیٹ، صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

ایم کیوایم کے 25 ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں، آغا سراج درانی ساتویں، سہراب سرکی چھٹی مرتبہ تاریخی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،سندھ اسمبلی کے 10 ارکان پانچویں مرتبہ ایوان کا حصہ بن رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی ہیرسوہو واحد خاتون رکن ہیں جو 5 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔