خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کون ہوگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

Published On 24 February,2024 04:35 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق قلیل تعداد میں ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں منقسم ہیں، جمعیت علمائے اسلام نے اکرم درانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا پلان بنایا ہے۔

پیپلز پارٹی نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ ن لیگ کو ساتھ ملا کر اپوزیشن لیڈر لایا جائے، اپوزیشن جماعتیں تاحال اجلاس بھی بلانے میں بھی ناکام ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی جلیل جان نے کہا ہے کہ جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے، اپوزیشن لیڈر لانے سے متعلق جلد فیصلہ ہو جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 23 ہے، جے یو آئی کے 9، ن لیگ کے 8، پی پی پی کے 5، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کا 1، 1 امیدوار ہے۔