کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ آتے ہی سندھ میں 6 اہم ترین محکموں کے لیے جیالے امیدواروں نے کوششیں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، ریونیو خوراک، بلدیات، داخلہ کے قلمدان فیورٹ ہیں، سندھ کابینہ میں میرپور خاص ڈویژن سے تین ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزرا، دو مشیر کابینہ میں شامل کیے جائیں گے، سردار شاہ، سعید غنی کی سندھ کابینہ میں واپسی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہری رام، امتیاز شیخ کا بھی سندھ کابینہ کا حصہ بننے کا امکان ہے، سندھ کابینہ میں بطور وزیر مشیر اور معاونین خصوصی کئی نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔