اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی کا ثبوت ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے جو کہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی ہے، بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو۔
قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔