کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب سپیکر عبد الخالق اچکزئی اور ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس زمرک خان کے زیر صدارت جاری ہے ، زمرک خان نے مسلم لیگ ن کے نو منتخب سپیکر عبدالخالق اچکزئی سے حلف لیا۔
بعد ازاں حلف لینے کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ سے حلف لیا۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ایوان میں کسی نے بھی عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، مدمقابل کوئی بھی امیدوار سامنے نہ آنے پر عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ کو بلا مقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر منتخب کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب
یاد رہے کہ65 کے ایوان میں سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔