پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختوبخوا اسمبلی میں صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونیوالا اجلاس تاخیر کا شکار ہے، اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا جو کہ تاحال شروع نہیں ہوسکا، نامزد قائد ایوان سمیت بیشتر اراکین اسمبلی پہنچ گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ کے لیے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہو گا۔
قائد ایوان کے لیے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔
گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی تھیں۔