پارلیمان کے وجود میں آنے کے بعد اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے: شیر افضل مروت

Published On 02 March,2024 07:15 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ راولپنڈی کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ راولپنڈی والو! آپ نے ہمارا دل جیت لیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر کئے گئے ہر ظلم کے بارے میں پوچھا جائے گا، پارلیمان کے وجود میں آنے کے بعد اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف سے اپنے چوری مینڈیٹ کو واپس لے کر رہیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فارم47 کی بنیاد پر انتخابات کو چوری کیا گیا، 8 فروری کو عوام قیدی 804 کے لئے گھروں سے ووٹ ڈالنے کیلئے نکلی تھی، ہم پارلیمان اور عدالتوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کی آزادی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا، ہم پاکستان کی سالمیت، یکجہتی اور افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔