اعجاز الحق کا شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ دینے کا فیصلہ

Published On 03 March,2024 11:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ (ضیاء) اعجاز الحق نے وزیر اعظم کا ووٹ شہباز شریف کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما اسحاق ڈار، رانا تنویر اور احسن اقبال نے اعجاز الحق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ مانگا جس پر اعجاز الحق نے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے ابھی تک اپنے امیدوار کیلئے ووٹ نہیں مانگا جس نے ووٹ مانگا اسے ہی ووٹ دیں گے۔