خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری

Published On 05 March,2024 05:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا سے 4 نشستیں مل گئیں، جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کو 2، 2 نشستیں ملیں۔

اعلامیہ کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد،غزالہ انجم، شہلا بانو اور شاہین منتخب ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کی نعیمہ کشور، صدف احسان بھی مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہو گئیں۔

پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور نعیمہ کنول خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

اقلیتوں کی مخصوص نشستیں

خیبرپختونخوا سے اقلیتوں کی 3 نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کر دی گئیں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک نشست الاٹ کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔