اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 20 مخصوص نشستیں الاٹ کردیں۔
دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو نشستیں مل گئیں، جمعیت علمائے اسلام کو 8، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو 5،5 نشتیں ملیں، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ایک ایک نشست دیدی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کی نعیمہ کشور، ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدینہ گل آفریدی رکن اسمبلی بن گئیں، اسی طرح رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم، ناہیدہ نور اور عارفہ بی بی بھی جمعیت علمائے اسلام کی رکن اسمبلی ہوں گی، مسلم لیگ ن کی آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون اورجمیلہ پراچہ رکن اسمبلی بن گئی۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، نائمہ کنول، مہر سلطانہ، اشبر جدون اور فرزانہ شیرین، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی نادیہ شیر اور عوامی نیشنل پارٹی کی خدیجہ بی بی رکن اسمبلی بن گئیں۔