خیبرپختونخوا :(دنیانیوز) پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران بارشوں سے حادثات کے نتیجے میں اب تک 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق گزشتہ پانچ روزکے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کےنتیجے میں ابتک 35 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 43 زخمی ہوئے، بارشوں سے 346 گھروں کو جزوی جبکہ 46 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں ،لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں خوراک اور امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ، چارسدہ، لوئردیر، اپردیر، ملاکنڈ،مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور تمام متعلقہ اداروں پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو1122 کو مکمل الرٹ کی ہدایات جاری کردی۔