کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے ہراسمنٹ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سینٹر اعظم سواتی نے بیرسٹرعلی طاہر کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی، اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی ایماء پر پولیس اور دیگر ادارے ہراساں کر رہے ہیں، میرے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی پولیس سے میرے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، پولیس اور دیگر اداروں کو ہراساں کرنے اور مقدمات درج کرنے سے روکا جائے اور درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔