کے پی کابینہ کے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے

Published On 07 March,2024 09:42 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ کے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق ارشد ایوب کو لوکل گورنمنٹ، شکیل خان کو سی اینڈ ڈبلیو، فضل حکیم کو ماحولیات کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔

عدنان قادری کو مذہبی امور اور عاقب اللہ کو آبپاشی کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مینہ خان کو اعلیٰ تعلیم، فضل شکور کو محکمہ لیبر، نظیر عباسی کو ریونیو کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

اسی طرح خلیق الرحمان کو وزیر ایکسائز، قاسم علی شاہ کو وزیر صحت، فیصل ترکئی کو وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ظاہر شاہ طورو کو وزیر خوراک، آفتاب عالم خان کو وزیر قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

مشیروں، معاون خصوصی کو بھی محکمے تفویض

5 مشیروں اور 4 معاون خصوصی کو بھی محکمے دیدیئے گئے ہیں، سید فخر جہان مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان، مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ اور بیرسٹرسیف مشیر برائے اطلاعات مقرر ہو گئے۔

خاتون مشیر مشال اعظم کو زکوٰۃ اوربہبود خواتین، زاہد چن زیب کو مشیر سیاحت و ثقافت مقرر کیا گیا ہے۔

خالد لطیف معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر ہو گئے، معاون خصوصی عبدالکریم خان کو صنعت وتجارت کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔

لیاقت علی خان معاون خصوصی برائے بہبود آبادی مقرر ہو گئے جبکہ امجد علی کو محکمہ ہاؤسنگ تفویض کر دیا گیا۔