پشاور: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور گورنرہاؤس پہنچ گئے ۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کا استقبال کیا ، وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرغلام علی نے ملاقات کی ، جس میں صوبہ کے معاشی امور سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اپنے دورے میں خیبرپختونخوا کے بارش اور برف باری سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے اور ان میں چیک تقسیم کریں گے۔