لکی مروت: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ لکی مروت میں درہ پیزو بازار میں ٹانک موڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر مامور 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار حفیظ اللہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اہلکار کانسٹیبل زرم خان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔