جہلم: (دنیانیوز) 18سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا شوٹر کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ماں نے گھریلو تنازع پر کرائے کے قاتل کو کراچی سے بلا کر بیٹے کا قتل کروایا تھا، قتل کے بعد لاش ٹھکانے لگانے کےلئے سرائے عالمگیر نہر میں پھینک دی گئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کو چھپانے کےلئے ماں نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ بھی تھانے میں درج کروائی تھی۔
پولیس کے مطابق ماں،بہن اور سوتیلے والد نے ارمان شفیق کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ماں،سوتیلا والد اور بہن پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند ہیں۔