خانیوال: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو مارے گئے

Published On 06 March,2024 06:45 am

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں 2 خطرناک ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں ملزم گولیاں لگنے سے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزموں کے شناخت فیاض اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔