گوجرانوالہ: مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بیوی کے سامنے شوہر کی جان لے لی

Published On 05 March,2024 01:37 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ دھلے کی حدود میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو روک کر لوٹ مار شروع کی، اس دوران ملزموں نے خاتون کے کانوں اور گلے سے زیورات نوچے جس پر شوہر نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولیاں مار دیں۔

گولیاں لگنے سے شوہر موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کے بعد ڈاکو زیورات اور پیسے لے کر فرار ہو گئے، مقتول کی شناخت زکریا کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ راہوالی جا رہا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔