سمبڑیال: گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے سگے باپ کو آگ لگا دی

Published On 04 March,2024 01:06 am

سمبڑیال: (دنیا نیوز) ضلع گوجرانوالہ کے علاقے سمبڑیال میں گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے سگے باپ کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق باپ کو جلانے کا افسوسناک واقعہ تھانہ سمبڑیال کے علاقے بھوپالوالہ میں پیش آیا جہاں کسی بات پر بیٹے اور باپ میں جھگڑا شروع ہوا، اس دوران طیش میں آ کر بیٹے نے اپنے 55 سالہ باپ کو آگ لگا دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص محمود کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔