پنجاب کابینہ کی تشکیل: مسلم لیگ کی قیادت کی اہم ہدایات جاری

Published On 04 March,2024 05:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کی تشکیل کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کابینہ کے ممکنہ وزراء کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی، قیادت کی جانب سے مسلم لیگ ق کے چودھری شافع حسین اور آئی پی پی کے ممکنہ وزیر کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔