سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کو ملزمان میاں بیوی تشدد کا نشانہ بناتے تھے، کمسن عائشہ بدترین تشدد کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، ملزمان عائشہ کی لاش گھر میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے والدین سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کر رکھی تھی، مقتولہ کے والدین نے یکم مارچ 2024ء کو پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب نے عائشہ کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔