احمد پور شرقیہ میں ٹریلر کی ٹرک سے ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

Published On 06 March,2024 09:09 am

احمد پور شرقیہ: (دنیانیوز) چاچا بستی چوک کے قریب ٹریلر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹریلر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریلر کے ٹکرانے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 

جاں بحق ڈرائیور کی شناخت 26 سالہ خالد کے نام سے ہوئی ہے ۔