سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

Published On 07 March,2024 12:06 pm

کراچی: (دنیانیوز) پا کستان رینجرزسندھ اور پولیس نے بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عطاء اللہ اور عدنان خان کے نام سے ہوئی، ملزمان سے2 پسٹل بمعہ ایمونیشن، منشیات، پولیس ٹی شرٹ اورجعلی پولیس کارڈ برآمد کرلیاگیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم عطاء اللہ منشیات کے بین الصوبائی سمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے، ملزم خیبرپختونخوا سےمنشیات منگواکرعدنان ودیگرافراد کےذریعے کراچی کےمختلف علاقوں میں سپلائی کرتاتھا ، ملزم منشیات کی خریداری کےلیے بھاری رقوم مختلف اکاؤنٹس کےذریعےخیبر پختونخوا میں ساتھیوں کوبھجواتاتھا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم عدنان نے منشیات سپلائی کےلیے پولیس ٹی شرٹ اور جعلی کارڈ استعمال کرنے کا بھی انکشاف کیا ، ملزم ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے ،  ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔