کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے طلب کر لیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر عبدالخالق اچکزئی صوبائی اسمبلی کے 4 مزید ارکان سے حلف لیں گے۔
حلف اٹھانے والوں میں باپ پارٹی کے سردار صالح بھوتانی، صادق سنجرانی شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے محمد خان لہڑی اور نور محمد دومڑ بھی حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اتحادیوں کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور شہید قرار دینے قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔