خیبرپختونخوا حکومت کے 11 اضلاع میں پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کیلئے فنڈز جاری

Published On 08 March,2024 11:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے 11 اضلاع میں پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کیلئے فنڈز جاری ہو گئے۔

حکومتی مراسلے کے مطابق پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں فوڈ پیکیج کیلئے 2 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔

پناہ گاہوں اور لنگر خانوں میں رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کا فوڈ پیکیج دیا جائے گا، فوڈ پیکیج مردان، صوابی، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں کی پناہ گاہوں میں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ پرعلاج کی بحالی کیلئے انشورنس کمپنی کا ہسپتالوں کو مراسلہ جاری

مراسلے کے مطابق ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان، لنڈی کوتل میں پناہ گاہیں بھی فوڈ پیکیج میں شامل ہیں۔

پشاور، سوات اور چارسدہ کے لنگرخانوں اور پناہ گاہوں میں بھی فوڈ پیکیج دیا جائے گا۔