صدر آصف علی زرداری کی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزار قائد پر حاضری

Published On 12 March,2024 05:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری نے منصب سنبھالنے کے پہلی بار کراچی پہنچ کر مزار قائد پر حاضری دی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ان کے ساتھ موجود تھے۔

صدر مملکت کی آمد کے باعث مزار قائد پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، صدر آصف علی زرداری رات کراچی کے بلاول ہاؤس میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری بدھ کی صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔