اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمرایوب نے کہا کہ بیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کروا کے ہمیں ہرانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمرایوب نے کہا کہ یہ اسمبلی میں اپنے لوگوں کو لاکر من پسند قانون سازی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے امیدوار 202 نشستوں پر جیت رہے تھے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، ہم اپنے مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، اس پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء ہمارے تمام کیسز کو بہت اچھے سے لڑ رہے ہیں، ہائیکورٹ میں بھی ہماری تین اپیلیں دائر ہو چکی ہیں، ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا ہے۔