اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی پر خلاف دستور کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہو سکتا۔
این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بنا سکتے ہیں، وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پی آئی اے اور حکومتی اداروں کا نجکاری پلان مانگ لیا
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں میں بجلی کے نقصانات پر مشترکہ حکمت عملی کا امکان ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے، واضح رہے کہ این ایف سی پر ترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے۔