کراچی: (دنیا نیوز) سینیٹ کے انتخابات کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام مکمل ہوگیا، ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم کے نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
نجیب ہارون نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات جمع کرائے تھے، کراچی میں ریٹرننگ افسر نے 34 امیدواروں کے کاغذات منظور کئے ہیں، پیپلزپارٹی کے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، ایم کیو ایم کے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔
پی ٹی آئی کے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے، پی ٹی آئی کے وہاب بلوچ نے دو نشستوں سے کاغذات جمع کرائے ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔
سینیٹ انتخابات کے لئے فیصل واوڈا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔