کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے مزار قائد کی باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کیلئے درخواست دیدی۔
پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری نے جلسہ کی اجازت کے لئے درخواست جمع کرا دی، ایڈووکیٹ علی پلھ نے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 21 اپریل 2024ء کی شام کو 4 بجے جلسہ کی اجازت دی جائے۔
جنرل سیکرٹری کراچی راجہ اظہر نے کہا کہ جلسے کا مقصد جعلی مینڈیٹ نامنظور ہے، امید ہے کہ سندھ حکومت ہمارے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔