کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کابینہ کا سینیٹ انتخابات کے بعد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ 2 اپریل کوسینیٹ کے انتخابات کے بعد حلف اٹھائے گی، کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے آئندہ دو روز میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات تک کابینہ تشکیل نہ دینے پر اتفاق کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بعض ارکان پارٹی فیصلوں سے انحراف کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ میں 14 وزیر اور 5 مشیر شامل ہوں گے، کابینہ میں کوئی سپیشل اسسٹنٹ اور کوآرڈی نیٹرز نہیں لئے جائیں گے۔