کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

Published On 20 March,2024 03:02 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران تیسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی زیر زمین 30 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکزکوئٹہ سے 166 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔