کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں رات کے بعد علی الصبح بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 24 کلو میٹر زیرِ زمین تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔
خیال رہے کہ رات گئے ضلع لورالائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 4.2 اور گہرائی 18 کلومیٹر بتائی گئی تھی۔