خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 10 February,2024 10:53 pm

پشاور/ اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، چترال، دیر، باجوڑ، جمرود، بونیر، نوشہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 142 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔