بیجنگ / بشکیک: (دنیا نیوز) کرغزستان اور چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، زلزلے کے مرکز کے آس پاس کے علاقے بہت کم آبادی والے ہیں جس کے باعث ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چینی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ مقامی مین گرڈ اور بجلی کی تقسیم معمول کے مطابق جاری ہے، مقامی ٹرین آپریشنز بھی متاثر نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ رواں سال 23 جنوری کو بھی کرغزستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں 7.1 شدت کازلزلہ آیا تھا۔