یوم پاکستان پر قائد اعظم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب

Published On 23 March,2024 11:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی اور ملی نغمے پیش کیے۔

ادھر یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ 

Advertisement