فیصل آباد میں ڈور پھرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Published On 23 March,2024 03:56 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو پتنگ بازی کے سدباب کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

مریم نواز نے پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکامی پر اظہارِ برہمی کرتے ہو ہے کہا کہ پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا ہے اور قابل سزا جرم ہے، تفریح کیلئے کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے 22 سالہ آصف کی عید سے چار روز بعد شادی تھی، تاہم شادی سے چند روز پہلے ہی اس نوجوان کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے کا یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

Advertisement