صدر مملکت آصف علی زرداری کی ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

Published On 23 March,2024 10:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر زرداری نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روسی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اس گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔